• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سائیکلسٹ افشاں طارق پورے پنجاب کا چکرلگائیں گی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کی پہلی خاتون سائیکلسٹ گل افشاں طارق اٹک سے سائیکل پر پورے پنجاب کا دورہ کریں گی اس ایڈونچر کو پنجاب پپس رائیڈ بائیک گرلز میٹ پنجاب کے نام ہے اس مہم کا آغاز گل افشاں اٹک سے کریں گی اور پورے پنجاب کا چکر لگائیں گی اس کا مقصد پنجاب میں موجود تاریخی جگہوں کو اجاگر کرنا اور سیاحت کا فروغ ہے۔ وہ راولپنڈی کا دورہ کریں گی بعد ازاں اسلام آباد اور پھر مری چلی جائیں گی۔ اسلام آباد میں فیصل مسجد، شکر پڑیاں، پاکستان مونو منٹ، لوک ورثہ، امام بری سمیت دیگر مقامات پرجائیں گی مری سے وہ جہلم، لاہور، بہاولپور اور ملتان جائیں گی۔
تازہ ترین