• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری کو نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری فرمان خان کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، انہیں یہ شوکاز نوٹس اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن) عبدالوحید سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے سمیت کار سرکار میں مداخلت پر دیا گیا۔ ان سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں جیتنے والے برسراقتدار گروپ کی جانب سے ہارنے والے گروپ اور دیگر افسران کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے حوالے سے ہارنے والے گروپ کے چیئرمین موسیٰ حسیب نے ڈی جی پی ایس بی کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
تازہ ترین