• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عثمان آباد یونین اور ساسا یوتھ نے انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سیمی فائنلز میچز کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی تھے ۔ جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل ساسا یوتھ فٹبال اکیڈمی نے گلیڈی ایٹر فٹبال اکیڈمی کو 1-0 کی شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کا فیصلہ کن گول وسیم نے کیا ۔ دوسرے میچ میں عثمان آباد یونین فٹبال اکیڈمی اور فیوچر لائن فٹبال اکیڈمی کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ عثمان آباد نے 5-3 سے میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
تازہ ترین