• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹی:20بھارت نے سری لنکا سے پہلا میچ جیت لیا

کولمبو (نیوز ایجنسیز) بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بدھ کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں بھارت ویمن نے 8 وکٹوں پر 168رنز بنائے، تانیہ بھاٹیا46 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ روڈریگوئزاور پٹیل 36، 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، پرابودھانی اور جیان گنی نے دو، دو وکٹیں لیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 19.3اوورز میں 155رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کوشالیہ 45، مینڈس 32اور چماری اتاپتو 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، پونم یادیو نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
تازہ ترین