• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرفی مرتضیٰ کی ایشیا کپ سپر فورکے شیڈول پر کڑی تنقید

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ایشیا کپ سپر فور کے شیڈول پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹیم کے میچ صرف دبئی میں ہونگے اور باقی ٹیموں کے ابوظبی میں بھی، پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے بعد یہ دوسرے کپتان ہیں جنہوں نے اعتراض کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ابھی سے کیسے طے کرلیا گیا کہ ہم ایونٹ میں گروپ سٹیج پر دوسرے نمبر پر ہونگے جبکہ ابھی ایک میچ باقی ہے،مشرفی مرتضیٰ نے ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلوں کو خاصا مایوس کن قرار دیا۔
تازہ ترین