• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کا دورئہ بھارت،انجرڈ الزاری جوزف باہر

کنگسٹن (آئی این پی) ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ بھارت کیلئے فاسٹ بولر شیرمان لیوس کو ٹیم میں طلب کر لیا، انہیں الزاری جوزف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جوزف جو کہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں تا حال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے وہ دورہ بھارت کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے جوزف کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ ابھی انہیں مکمل فٹ ہونے میں مزید وقت لگے گا اسلئے وہ بھارت کے خلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ فاسٹ بائولر شیرمان لیوس کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین