• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 11.126 ارب روپے کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مالی سال 2018 کے دوران پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 11.126 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018 کیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 45.825 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017 کیلئے پی پی ایل کا خالص نفع 34.699 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی کے خالص منافع میں اضافہ کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 17.60 روپے کے مقابلہ میں 23.24 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔دریں اثنا مالی سال 2018 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ (ڈی جی کے سی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اور مالی سال 2018 کے پہلے 9 ماہ کے دوران کمپنی نے 4970 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017 کے اسی عرصہ کے دوران ڈی جی کے سی نے 6454 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2018 کے اسی عرصہ کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کے بعداز ٹیکس نفع میں 1484 ملین روپے یعنی 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 14.73 روپے کے مقابلہ میں 11.34 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

تازہ ترین