• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمپنیوں کا وفد گلوبل سیکورٹی ایکسچینج میں شریک ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکی کمرشل سروس کے تحت پاکستانی کمپنیوں کا وفد گلوبل سیکورٹی ایکسچینج میں شرکت کرے گا، یہ تجارتی نمائش امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں 25 سے 27 ستمبر تک منعقد کی جارہی ہے۔امریکن قونصلیٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گلوبل سیکورٹی ایکسچینج کو پہلے امریکن سوسائٹی فار انڈسٹریل سیکیورٹی کہا جاتا تھا۔ یہ سالانہ نمائش اور سیمینار دنیا کا سب سے جامع ترین نمائشی اور معلوماتی ایونٹ ہے۔ اس سال جی ایس ایکس میں 20 ہزار سے زائد شرکا اور 550 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔ جی ایس ایکس گزشتہ 6 دہائیوں سے دنیا بھر کے سیکیورٹی کے شعبے سے وابستہ افراد کی اہم ترین کانفرنس تسلیم کی جاتی ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے انڈسٹری کی جدید ترین معلومات، کاروبار کے فروغ کے مواقع اور سیکیورٹی مسائل کا جدید حل میسر آتا ہے۔ جی ایس ایکس کے تحت 300 سے زائد انفرادی تربیت کے سیشن بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں سیکیورٹی شعبے کے ہر پہلو کا احاطہ کیا جائے گا۔امریکی کمرشل قونصلر مارک رسل نے پاکستانی شرکا کے لیے اس ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘جی ایس ایکس میں پاکستانی وفد کو لے جانا ہمارے اس عزم اور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے کہ امریکا کی بہترین سیکورٹی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے ۔
تازہ ترین