• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں آئی آر کے دو کمشنروں نے نئے عہدوں پر کام شروع کردیا

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 20 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے آفیسر آفتاب عالم نے چیف انٹرنیشنل ٹیکسز کے عہدے کا چارج دے دیا ہے۔ بنیادی سکیل نمبر 20 کے آئی آر آفیسر محمود حسین جعفری نے کمشنر آئی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کا چارج چھوڑ کر ڈائریکٹر۔II ڈائریکٹریٹ آف لاء لاہور کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ بنیادی سکیل نمبر 20 کی افسر مس حمیرا مریم نے کمشنر آئی آر (زون۔VII) کا رپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کا عہدہ خالی کردیا ہے اور کمشنر آئی آر ان لینڈ ریونیو (اپیلز۔IV) لاہور کا عہدہ سنبھال لیا ہے، پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر 19 کے افسر محمد فیصل خان نے بوجوہ ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے مجاز اتھارٹی نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
تازہ ترین