• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کے کلینیکل ٹیسٹ کروانے کافیصلہ

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کے کلینیکل ٹیسٹ کروانے کیلئے مراسلہ تمام سیشن ججوں کو بھجوا دیا ۔جس کے مطابق ماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کے ہیپاٹائٹس، ٹی بی، ایڈز، ایکسرےاور دیگر ٹیسٹ متعلقہ ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتالوں سے کروائے جائیں گے۔سیشن جج عابد حسین قریشی نے لاہور کی عدلیہ کے ملازمین ٹیسٹ کروانے کیلئے ایم ایس سروسز ہسپتال کو مراسلہ بھیج دیا ۔ نیو جوڈیشل کمپلیکس فیز وَن کے ملازمین کے لیبارٹری ٹیسٹ 24 ستمبر کو کروائے جائیں گے۔ 25 ستمبر کو ایوان عدل مسجد بلاک میں فرائض انجام دینے والے ملازمین جبکہ 26 ستمبر کو ایوان عدل سینئر سول جج بلاک ، 27 ستمبر کو ایل ڈی اے کمپلیکس بلاک ، 28 ستمبر کو کوآپریٹو بلڈنگ میں واقع عدالتوں کے ملازمین کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ 29 ستمبر کو ماڈل ٹائو ن کچہری جبکہ یکم اکتوبر کو کینٹ کچہر ی اور 2 اکتوبر کو ضلع کچہری کے ملازمین کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ 
تازہ ترین