• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تمام مراکز صحت میں ادویات کا آڈٹ شروع

لاہور (نمائندہ جنگ) محکمہ صحت پنجاب نے حکومت کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز، بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز پر فراہم کردہ ادویات کے سٹاک کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد سمیت 30 افسران کو ادویات کے سٹاک کی انسپکشن اور آڈٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جنوری 2018ء سے اب تک وصول شدہ اور خریدی گئی ادویات کے سٹاک اور اس کے استعمال سے متعلق تمام تفصیلا ت آڈٹ پر مامور کئے گئے افسران کو فراہم کی جائیں۔ آڈٹ افسران رواں سال کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کریں گے۔
تازہ ترین