• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مشکل فیصلے نہیں کریگی تو معیشت پردباوٴبرقراررہیگا،عابدقیو م

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیوکے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے عوام پُرجوش ہیں، دونوں ٹیموں کے حوصلے بلند ہیں۔ پاک بھارت میچ میں 25ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے ،دبئی میں ہم اپنے دوستوں سے چھپتے رہے کیوں کہ وہ ہم سے ٹکٹس مانگ رہے ہیں ۔کوہلی کے ناہونے سے بھارتی ٹیم کوایشیا کپ میں نقصان ہورہاہے۔کوہلی کی موجودگی سے دوسری ٹیموں پر نفسیاتی اثر پڑتا ہے ۔بھارتی ٹیم میں خلیل احمد ایک اچھااضافہ ہیں ، بھارت میں فاسٹ بالرزکا آناخوش آئندہے ۔رکن اقتصادی مشاورتی کونسل عابد قیو م سلہری نے کہا کہ اگر مشکل فیصلے نہیں کئے جائیں گے تو ملکی معیشت دباوٴکاشکار رہے گی۔ 22سالہ لڑکی تطہیر فاطمہ کی انوکھی جنگ جاری ہے ۔تطہیر اپنے تمام دستاویزات سے والد کانام حذف کرانا چاہتی ہیں ۔سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدلماجد بھٹی نے بتایا کہ سرفرازاحمد نے محمد عامر کی بالنگ پرتشویش کااظہارکیاہے،کپتان سرفراز نے کہا کہ محمد عامر کے ساتھ کئی سیشنز بھی کئے ہیں ۔بھارتی ٹیم کی ہانگ کانگ کیخلاف کارکردگی کے حوالے سے عبدلماجد بھٹی نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے کھلاڑی خوداعتمادی کاشکار ہیں ۔ ہانگ کانگ کے میچ سے پہلے وارم اپ سیشن میں انڈین ٹیم غیر سنجیدہ نظرآرہی تھی ۔کھلاڑیوں نے بامشکل 40سے 45منٹ وارم اپ کیا ہے ۔انڈین ٹیم میچ سے 24گھنٹے قبل دبئی پہنچی جبکہ دوسری ٹیمیں پانچ ،چھ دن پہلے ہی یواے ای پہنچ گئی تھیں ۔سابق بھارتی کپتان محمداظہرالدین نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی کی غیر موجود گی میں ٹیم انڈیا پر دباوٴہے۔سرفرازاحمدکو انٹرنیشنل کرکٹ جبکہ روہت شرما کو آئی پی ایل میں کپتانی کا تجربہ ہے۔ جو کپتان ٹھیک اوربروقت فیصلے کرے گا اس کی ٹیم ایونٹ میں کامیاب ہوگی ۔کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر انتظامات کرلئے گئے ہیں۔اس حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ جیو نیوز قمر علی مستوئی کا کہنا تھاکہ ایم اے جناح روڈ کو سیکیورٹی کے پیش نظر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ۔پولیس کے 17ہزار اہلکار مامورہیں جبکہ رینجرز بھی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے ساتھ ساتھ جلوس کی گزرگاہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانٹیرنگ کی جارہی ہے ۔رکن اقتصادی مشاورتی کونسل عابد قیو م سلہری نے حکومت کے منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں گیس کی قیمتیں بڑھناعوام اور پی ٹی آئی کے لئے تکلیف دہ ہے لیکن آمدنی بڑھانے کیلئے اس نوعیت کے اقدامات ضروری ہیں ۔مئی 2018کا بجٹ عوام کیلئے سود مند تھا لیکن اس میں آمدنی کے ذرائع نہیں تھے ۔اگر مشکل فیصلے نہیں کئے جائیں گے تو ملکی معیشت دباوٴکاشکار رہے گی۔آئی ایم ایف کے پاس جاناموٴقرہوسکتا ہے لیکن جاناپڑے گا ۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے سے واپس آئیں گے تو چھ ارب روپے کے قرضوں پر دستخط کرچکے ہوں گے جبکہ چین کے ساتھ بھی کچھ قرضوں کی باتیں چل رہی ہیں۔ ستمبر تک قرضوں اورسودکی ڈھائی ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرناہیں ۔اگر عوامی دباوٴکے باعث حکومت اپنے فیصلے واپس لے گی تواس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔حکومت عوام سے یہ وعدہ کرے کہ 2019کے بجٹ میں ریلیف دیا جائیگا۔عمران خان کے بیان کے مطابق اگر لوٹی ہوئی دولت واپس آگئی یا ٹیکس نیٹ بڑھ جائے تو یقیناً اگلا بجٹ عوام دوست ہوگا ۔ سندھ میں صارفین کے تحفظ کاقانون بن گیا لیکن عدالتیں نہیں بن سکیں ۔چیئرمین کنزیومررائٹس کونسل شکیل بیگ کا کہنا تھا کہ صارفین کنزیومرکورٹس کی عدم موجودگی کے باعث پریشانی سے دوچار ہیں ۔سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام ہوچکا مگر قیموں میں اضافے اورمعیارکے مسائل تاحال موجود ہیں ۔کنزیومرکورٹس بننے سے صارفین کی شکایات کاازالہ ہوگا ۔
تازہ ترین