• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ بینک کے سربراہ ادارے پر منی لانڈرنگ الزام کے بعد مستعفی

 کوپن ہیگن (رائٹرز) ہالینڈ کے بینک دینسکے بینک کے چیف ایگزیکٹیو تھومس بورجن نے اپنے بینک کے باعث اربوں ڈالر کے منی لانڈرنگ الزام کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایسٹونیا میں بینک کی ایک برانچ سے 200 ارب یورو یعنی 234 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے جن میں سے بہت کچھ مشکوک تھیں۔ بورجن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اگر چہ مجھے ذاتی طور پر اس معاملے میں بے قصور قرار دیا گیا ہے تاہم اصل ذمہ داری میری ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم بحیثیت ادارہ اس معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہے اور توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔
تازہ ترین