• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017ء میں ایک کروڑ افراد ٹی بی میں مبتلا ہوئے، ڈبلیو ایچ او

نیویارک (جنگ نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سن 2017 کے دوران دنیا بھر میں لگ بھگ ایک کروڑ افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ ٹی بی کا شمار دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والی دس نمایاں ترین بیماریوں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ برس ٹی بی کے سبب 16 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سن 2017 میں ٹی بی کے دو تہائی کیسز بھارت، چین، پاکستان، فلپائن، انڈونیشیا، نائجیریا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ میں سامنے آئے۔ اقوام متحدہ سن 2030 تک اس بیماری کا خاتمہ چاہتی ہے۔
تازہ ترین