ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار کے بجائے ڈیڑھ ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے یہ اعلان بدھ کے روز کیا اور اس پر عملدرآمد سن 2020 سے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے بقول ان کے ملک میں مہاجرین و تارکین وطن کے انضمام کے لیے جامع اور خاطر خواہ کوششیں کی جاتی ہیں اور اسی لیے وہ یہ نہیں سمجھتیں کہ نیوزی لینڈ کو اس سلسلے میں جرمنی یا یورپ کے دیگر ملکوں کی طرز پر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔