• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین تھابے گناہ ہوں ،ضمیر مطمئن ہے،نواز شریف،رہائی کے بعد گفتگو

راولپنڈی (جنگ نیوز ) مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ یقین تھا میں بے گناہ ہوں ، میرا ضمیر مطمئن ہے ، اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے ، مجھے انصاف دے گا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے شہبازشریف اور ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ نوازشریف سے شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کی ملاقات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دفترمیں ہوئی۔اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ʼمیں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن تھاʼ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ʼاللہ حق اورانصاف کا ساتھ دیتا ہے،اللہ مجھے انصا ف دے گا۔ 

تازہ ترین