• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کے دوسرے فیصلوں کی طرح اس کا بھی احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے، عدالت کے دوسرے فیصلوں کی طرح اس کا بھی احترام کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ سزا معطلی کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواشریف، مریم اور صفدر کی سزامعطلی کےاسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلے پرحکومتی ردعمل سامنے آیا اور وفاقی وزیر اطلا عا ت فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں، قوم چاہتی ہے کہ اس کی کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہئے‘ حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔

تازہ ترین