• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی عمارت کی ویڈیو بنانیوالا(ن )لیگی کارکن گرفتار، تفتیش کے بعد رہا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے احاطہ عدالت میں عمارت کی ویڈیو بنانے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جسے بعد میں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف فیملی کی سزائوں کی معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر ایک شخص احاطہ عدالت میں عمارت کی ویڈیو بنا رہا تھا جسے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں میں حراست میں لے لیا ، تفتیش کرنے پر وہ مسلم لیگ ن کا کارکن نکلا جو کیس کی سماعت کے دوران احاطہ عدالت میں موجود دیگر کارکنان کی ویڈیو بنا رہا تھا، ذرائع کے مطابق پولیس نے موبائل فون سے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔

تازہ ترین