• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری کے 35 اقسام کے خام مال پر ڈیوٹی میں تخفیف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (حنیف خالد) نئے سپلیمنٹری فنانس بل 2018 جسے منی بجٹ کا نام دیا جارہا ہے اس میں انڈسٹریل خام مال کے 34 آئٹموں پر ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی ہے اشیا اور ان پر ڈیوٹی کی نئی شرحیں یہ ہیں۔ بٹن بلیک (16فیصد) بیس میٹل کے چین سکوپس میں فٹ (16فیصد) ٹیکسٹائل میٹریل میں شامل نہ ہونے والے پلاسٹکس (16 فیصد) کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنک کے کین کے ایلومینیم ڈھکنے (5فیصد)ایلومنیم الائے (5 فیصد) کمپائونڈ پاسٹکزرز برائے ربڑ یا پلاسٹک (11 فیصد) نان ری فریکٹری موٹرز اور کنکریٹ (16 فیصد) میٹل سے ری انفورسڈ (11 فیصد) صرف ٹیکسٹائل میٹریل کے ساتھ ری انفورسڈ (11 فیصد) چربی (5 فیصد) ایکیٹون (11 فیصد) ایتھل ایسی ٹیٹ (16 فیصد) بوٹائیل ایسی ٹیٹ (ACETATE) 16 فیصد سیک بوٹائیل ایسی ٹیٹ (16 فیصد) اکسالک ایسڈ (5 فیصد) گندھک زنگ (11 فیصد) الٹرا میراتین اور اس سے تیار آئٹم (11 فیصد) لیتھویون (11 فیصد) پگ منٹس اور کاڈمیم کمپائونڈز سے تیار اشیا (11 فیصد) گریس (16 فیصد) ایکٹی ویٹڈ کاربن (5 فیصد) ,ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں سپلیمنٹری فنانس بل کے تحت کی گئی اہم ترامیم کا سرکلر نمبر3 جاری کر کے ملک بھر کے آر ٹی اوز/ سی آر ٹی اوز اور لارج سکیل ٹیکس یونٹوں کے چیف کمشنروں اور کمشنروں کو بھجوا دیا ,دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کے لئے (پی ایم/ سی جے) فنڈ میں جمع کرائی گئی رقوم کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا کہ فنڈ میں جمع کرائی گئی رقم کہاں سے آئی اس کا ذریعہ کیا ہے اس طرح اس فنڈ میں جمع ہونے والی رقوم میں تیزی سے اضافہ ہو گا اب تک3ارب روپے اس فنڈ میں جمع ہو گئے ہیں۔ اس فنڈ کا پہلے نام سپریم کورٹ بھاشا دیامر/مہمند فنڈ رکھا گیا ہے اس میں ہی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افواج کی طرف سے ایک ارب46لاکھ کی خطیر رقم کا چیک چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار کو خود پیش کیا تھا اس فنڈ میں جمع کی گئی رقم کا بھی سورس نہیں پوچھا جائے گا۔پی ٹی آئی حکومت ایف بی آر انتظامیہ کی امپرومنٹ سے 92 ارب روپے کی بچت کریگی سپلیمنٹری فنانس بل2018 کے اقدامات سے178 ارب روپے جمع ہونے کا تخمینہ ہے ان میں سے ایف بی آر اصلاحات سے 92 ارب ملیں گے، درآمدی جوس تمباکو کیبل وغیرہ جو پاکستان میں بھی انڈسٹری بنا رہی ہے اس کی درآمد پر10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی یوم عاشور تک وصول ہونا شروع ہو جائے گا۔
تازہ ترین