• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکامی کا سبب غلط شارٹس،بھارت نے وکٹیں لی نہیں ہم نے دیں

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پروگرام ایشیا کپ 2018 ء میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2018کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم پہلے دن سے سوشل میڈیا پر ایکٹو ہےاور ناکامی کا سبب غلط شارٹس کاانتخاب ہے۔تفصیلات کے مطابقپروگرام کے میزبان دانش انیس کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ ہم نے وکٹیں دیں ہیں انہوں نے لی نہیں ہیں تو یہ غلط نہ ہوگا۔جب کہیحییٰ حسینی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی کا سبب بیڈ سلیکشن آف شارٹس تھی اور پاکستان کا مڈل آرڈر انتہائی غیر مناسب ہاتھوں میں ہے سرفراز احمد کو روک کر کھیلنا چاہیے تھا شعیب ملک کو دو چانسز ملے۔ سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بیٹسمین شارٹ کھیلنے میں جلدی کر رہے تھے، پاکستان کو اورمیچورٹی کے ساتھ آگے جاناہو گا۔ چیمپئن ٹرافی میں پاکستان ایسے ہی آؤٹ ہوا تھا لیکن فائنل میں بہت اچھا کھیلا تھا۔سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ فخر کے آؤٹ ہونے سے ساری ٹیم لڑ کھڑا جاتی ہے۔ٹیم کو پچاس اوورز کھیلنے ہیں اور عقل سے کھیلنے ہیں پاکستان نے آج بہت ہی خراب بیٹنگ کی ہے۔ سنیئر صحافی عبدالماجد بھٹی کا کہناتھا کہ بھارت اور ہانگ کانگ کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی زیادہ تر اپنے دوستوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر ڈنر پر تھے۔ پہلی اننگ میں پاکستان کی ٹیم یہاں پریکٹس سیشن کر رہی تھی لیکن دوسری اننگ میں لڑکے باہر تھے ۔ افغانستان کے کوچ کل بھی گرائونڈ میںموجود تھے اورپاک۔بھارت میچ بھی دیکھتے رہے اور اپنی حکمت ِ عملی ترتیب دیتے رہے۔محمد عامر نے پچھلے سات میچوں میں تین وکٹیں لی ہیں تو اُن کا یقینا کوئی نہ کوئی متبادل ہونا چاہیئے۔شاہین شاہ آفریدی باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں سرفراز احمد سے محمد عامر کے حوالے سے سوال کیا گیاتھا تو انہوں نے یہ کہا تھا کہ ہم نے محمد عامر کے ساتھ بہت سارے سیشن کیے ہیں انہیں اُن کی ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔یقینی طور پر جب کھلاڑیوں کی فیملیز اُن کے ساتھ ہوں گی تو میچ کی طرف سے توجہ ضررور ہٹے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے یقینا سوچنا ہوگا جہاں تک سوشل میڈیاکی بات ہے پی سی بی کا جو سینٹرل کانٹریکٹ ہے، اُس کے مطابق کھلاڑی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے ۔پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نے جنہیں اپنا ترجمان بنایا ہے انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے لئےجن افراد کو یہاں کارڈ ایشو کیے کیا وہ صحافی تھے۔سکندر بخت سنیئر اسپورٹس تجزیہ کارکا بھارت کے دونوں اسپنر کے حوالے سےکہنا تھا کہ اُن کیصرف گوگلی خطرناک ہے باقی کچھ نہیں ہے۔
تازہ ترین