• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنگی کے بعد آسانی ہے،فضل الرحمٰن، جمہوریت کی فتح ہے، اسفندیار

لاہور / پشاور (نیوز ایجنسیز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی رہائی پر فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں،تنگی کے بعد آسانی ہے۔ اسفندیار ولی نے نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا جبکہ میاں افتخار نے کہا کہ نواز شریف کی مکمل رہائی ہونی چاہئے تھی ۔ تفصیلات کےمطابق نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی پر متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی اور اے این پی رہنما میاںافتخار کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،قرآن میں ہےکہ ہرتنگی کے بعد آسانی ہے ۔اے این پی کےسربراہ اسفندیار ولی نے نوازشریف و دیگر کی رہائی کا خیر مقدم کیا اور اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا ۔ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا تھا، تمام جمہوری قوتوں کوجمہوریت کی مضبوطی کیلئےکام کرناچاہئے۔اسفندیار ولی نے یہ بھی کہا کہ عوامی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، ملک میں کرپشن کے خلاف بلاامتیاز احتساب ناگزیر ہے۔
تازہ ترین