• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ،پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،بھارت کی با آسانی فتح

کراچی (نیوز ڈیسک )بھارت نے پاکستان کو ہائی وولٹیج میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی ،متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے مقابلے میں پوری پاکستانی ٹیم بیٹنگ لائن لڑکھڑا جانے سے صرف 162 رنز ہی بناسکی ۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے پانچویں اور ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 163 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 29 اوورز میں حاصل کر لیا۔بھارتی کپتان روہت شرما نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ روہت شرما شاداب خان کی گوگلی کا شکار ہوئے اور کلین بولڈ ہوئے۔ فہیم اشرف نے شکھر دھون کو 46 رنز بنا لینے پر آؤٹ کیا۔امباتی رائڈو اور دنیش کارتھک نے بالترتیب 31، 31 رنز بنائے اور فتح اپنے نام کرلی۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 162 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین