• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ صنعت سے ٹیکس چوری بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو وسیع اختیارات دیدیئے گئے

اسلام آباد ( رپورٹ/ مہتاب حیدر) سگریٹ صنعت سے ٹیکس چوری بچانے کیلئے ایف بی آر نے بدھ کو ان لینڈ ریونیو افسران کو اختیارات تفویض کرنے کیلئے نمایاں تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں وسیع اختیارات دیئے گئے ہیں جس کا مقصد مانیٹرنگ نظام کو موثر بنانا ہے۔ حکو مت مالیاتی ترمیمی بل 2018 کے ذریعہ فیڈرل ایکسا ئز ڈیوٹی لگا کر 40 ارب روپے حاصل کرنا چاہتی ہے جس میں سے 26 ارب روپے ٹیکس شرح میں اضافہ اور باقی 14 ارب روپے محصولات کے موثر نفاذ سے حاصل کئے جائیں گے ۔ان لینڈ ریونیو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرین لیف تھریشنگ ( جی ایل ٹی ) یونٹس کی لازمی نگرانی کریں کہ آیا وہ علیحدہ یا سیگریٹ سازی صنعت کے حصے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین