• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کڈنی اسپتال سوات میں کرپشن،فنڈز کے آڈٹ کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا حکومت نے نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات میں مبینہ کرپشن اوربے قاعدگیوں کے الزامات پر ہسپتال کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے جبکہ اس ضمن میں رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی گئی ،محکمہ صحت کے ایک مراسلے کے مطابق گریڈ 20 کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر بشیر الدین ، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر غلام سبحانی اور پلاننگ آفیسر شمس الحسن پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ کمیٹی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایوب اورجے سی ٹی نثار پر مبینہ طور پر بھرتیوں کیلئے رشوت لینے اورجعلی دستخط کرنے کے الزامات کی انکوائری کرے تاہم مراسلے میں ہسپتال کے انٹرنل آڈٹ سیل کو ہسپتال کا آڈٹ کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے جبکہ اس حوالے سے انکوائری فوری طور پر مکمل کرکے رپورٹ محکمہ صحت کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے بعض ممبرز نے ہسپتال کے ایم ایس اور جے سی ٹی کے خلاف کرپشن اور ہسپتال کے مہنگے آلات غائب کرنے کے الزامات لگائے تھے جس پر انکوائری مقرر کی گئی۔
تازہ ترین