• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات، بیرون ملک مقیم 7140 پاکستانیوں نے خود کو ووٹر رجسٹرڈ کرایا

اسلام آباد( طاہر خلیل)ضمنی انتخاب میں آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا،سب سے زیادہ ایک ہزار 993 سمندر پار پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے رجسٹرڈ کرایا آئی ووٹر رجسٹریشن کی دستاویزات کے مطابق سعودی عرب سے ایک ہزار 679سمندر پار پاکستانی رجسٹرڈ ہوئے،یو کے میں 957، کینیڈا میں 408 ،امریکہ میں 390 ، قطر میں 295 آسٹریلیا میں 257،کویت میں 166 ،بحرین میں 164 عمان میں 144 ،اٹلی میں 130 ،سپین میں 89 ،جرمنی میں 66،ملائشیاء میں 50،فرانس میں 49 ،آئرلینڈ میں 47،سویڈن میں 38،نیوزی لینڈ میں 19 ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔
تازہ ترین