• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ عربی بطور لازمی مضمون پڑھانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ کے شریعت ایپلیٹ بنچ نے وفاقی شریعت عدالت کی جانب سے ملک بھر کے نصاب تعلیم میں عربی کو لازمی قراد دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی شرعی اپیل منظور کرتے ہوئے مذکورہ فیصلے کوکالعدم قرار دیدیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وفاقی شریعت عدالت کو عربی زبان لازمی قرار دینے کا فیصلہ جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور (عالم جج )جسٹس ڈاکٹر محمد خالد مسعود پر مشتمل تین رکنی شریعت بنچ نے بدھ کے روز اپیل کی سماعت کی تو فاضل عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت نے 22اکتوبر 2010کو تعلیمی نصاب میں عربی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو چھ ماہ میں ملک بھر میں عربی زبان کے فروغ کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ بعدازاں فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عربی کو لازمی قرار دینے سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ وفاقی شرعی عدا لت کو عربی زبان لازمی قرار دینے کا فیصلہ جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
تازہ ترین