• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک شہریت، غیر ملکیوں کیلئے سرمایہ کاری کی حد میں نمایاں کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکی نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے شہریت کے خواہشمند غیرملکیوں کے سرمایہ کاری کی حد میں نمایاں کمی کردی ہے۔ ترکی کے سرکاری اخبار میں 19ستمبر کو شائع رپورٹ کے مطابق ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے لئے کم از کم حد 20لاکھ ڈالر سے کم کر کے 5لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔ وہ غیر ملکی جو 10لاکھ ڈالر کی بجائے ڈھائی لاکھ ڈالر کی جائیداد کے مالک ہیں وہ ترک شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔ ترک بینکوں میں رقم جمع کرانے کی کم از کم حد 30لاکھ ڈالر سے کم کر کے 5لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے۔ صدر اردوان کے دستخط شدہ اعلان کے مطابق وہ غیر ملکی جو 50افراد کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں انہیں بھی ترک شہریت حاصل کرنے کا اہل قرار دیا جائے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی جائیداد یا اقتصادی سرمایہ کاری کا انتظام کم از کم تین سال سنبھالنا ہوگا جس کے بعد وہ ترک شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔پراپرٹی کے شعبے سے متعلق حلقے نے ترک حکومت کی جانب سے اعلان کئے جانیوالے ان نئے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔
تازہ ترین