• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کے سربراہ اوربورڈ معطل

لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ سے متعلق عبوری تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر سمیت بورڈ کو معطل کر دیا ،ڈاکٹر سعید اختر کے بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ،عدالت نے جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی ۔ چیف جسٹس آف پا کستا ن جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے تین صفحا ت پر مشتمل عبوری تحریر ی فیصلہ جاری کیا ۔ اس سے قبل عدالتی حکم پر کوکب جمال زبیری پر مشتمل فرانزک آڈیٹر نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی ۔ عبوری فیصلے میں جسٹس (ر) اقبال حمید الر حما ن کی سربراہی میں پروفیسر جواد ساجد ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد نیاز، سیف اللہ چٹھہ اور خسرو پرویز مشتمل پر ایڈ ہاک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو معیاری تعمیر کو بھی یقینی بنائے گی ۔ کمیٹی کو حکم دیا گیا ہے کہ دو ہفتوں میں ایک اجلاس ضرور طلب کیا جائے اور تیس دن کارکردگی کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرانا ہو گی ۔ عبوری فیصلے میں پی کے ایل آئی کے معطل کئے گئے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر کو بغیر اجا ز ت بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین