• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

62سالہ عمانی شہری نے بھارتی خاتون کو واٹس ایپ پرطلاق دیدی

حیدرآباد ( جنگ نیوز)آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا۔ عمان میں رہنے والے ایک شخص نے اپنے سے آدھی عمر کی اہلیہ کو واٹس ایپ کے ذریعے طلاق دیدی۔ متاثرہ خاتون نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے انصاف کی اپیل کی ہے ،اطلاع کے مطابق حیدرآباد کی 29سالہ خاتون ہماسائرہ نے کہا کہ مئی 2017ء میں اس کی شادی 62سالہ شخص کے ساتھ حیدرآباد میں ہوئی تھی جو عمان کا باشندہ ہے۔اس کے ساتھ تقریباً ایک سال تک عمان میں قیام کیا۔اس دوران ایک بچے کی پیدائش ہوئی جو خرابی صحت کی بنا پر انتقال کرگیا۔سائرہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے 30جولائی کو علاج کیلئے حیدرآباد بھیج دیا ۔یہاں آنے کے بعد12اگست کو واٹس ایپ پر طلاق دیدی۔بعد ازاں رابطہ منقطع کرلیا۔
تازہ ترین