• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی فیسیں‘سینئروکلاءاٹارنی جنرل آفس سے ملکر مسئلہ حل کریں‘چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) عدالت عظمیٰ نےسابق وزیراعظم میاں نواز شریف دور کےایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار اور دیگرسرکاری وکلاء کے خلاف قانون و ضابطہ کی پامالی کرتے ہوئے مختلف سرکاری اداروں سےلاکھوں روپےکی فیسیں وصول کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سینئر وکلا ء کواٹارنی جنرل آفس کے سا تھ میٹنگ کرکے اس مسئلے کاکوئی قابل قبول حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم چاہتے تھےکہ اٹارنی جنرل آفس کی تضحیک نہ ہو ، اگر سینئر وکلاء بھی کوئی مناسب حل نہ نکال سکے تو عدالت اپنا حکم جاری کرے گی‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار اور دیگر سرکاری وکلاء کی جانب سے قانون و ضابطہ کی پامالی کرتے ہوئے مختلف سرکاری اداروں سے لاکھوں روپے فیسیں وصول کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی توچیف جسٹس نے کہاکہ سینئر وکلا ء اٹارنی جنرل آفس سے میٹنگ کرکے اس مسئلے کا حل نکالیں اگر کوئی مناسب حل نہ نکال سکے تو عدالت اپنا حکم جاری کرے گی،بعد ازاں کیس کی مزید سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی گئی،یاد رہےکہ رانا وقار وغیرہ پرالزام ہے کہ انہوں نے سرکاری وکیل ہونے کے باوجود متعدد سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سےمختلف مقدمات کی پیروی کے لئے لاکھوں روپےبٹورے ہیں۔
تازہ ترین