• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی کا معاملہ بہت اہم ، پانی کو ضائع نہیں ہونے دیا جا ئیگا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ صاف پانی کا معاملہ بہت اہم ہے اور صاف پانی کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا،اس سے متعلق اقدامات کیلئے ہفتوں کا نہیں دنوں کا ٹائم ملے گا ، صاف پانی کے ضیاع کیخلاف درخواست پر پانی کے بچاؤکیلئے متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کر لی ہیں ۔ ہا ئیکو ر ٹ نے صاف پانی کے تحفظ کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں صاف پانی کے ضیاع کی نشاندہی کی گئی، عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ سے استفسار کیا کہ صاف پینے کے پانی کو بچانے کے لیے کیا اقدامات کئے ہیں؟ سیکرٹری ہاوسنگ نے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرنے کے وقت مانگا جس پر ہائیکورٹ نے باور کرایا کہ کیا پلاننگ 2050 میں مکمل ہو گی؟ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پودوں کے دینے کے لیے نہر کا پانی استعمال کیا جا سکتا ہے،سندھ میں ایک ہی چھپڑ سے انسان اور جانور پانی پی رہے ہیں ۔
تازہ ترین