• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانیوں، بنگالیوں کوشہریت،فیصلہ مشاورت،ایشوکو اسمبلی میں پیش کیاجائیگا

اسلام آباد ( بلال ڈار ) پارلیمانی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مابین مذاکرات میں یہ طے پایا ہے کہ افغانیوں و بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور اس ایشو کو بحث کیلئے قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا ۔وزیر اعظم کی جانب سے بنگالیوں اور افغانیوں کو پاکستانی شہریت دینے کے بیان کے بعد حکومتی اتحادی بی این پی کی جانب سے شدید ردعمل ، قومی اسمبلی سے احتجاجی واک آوٹ کے بعد جمعرات کو جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد بی این پی کے تحفظات دور کرنے پارلیمنٹ لاجز آیا ، پی ٹی آئی وفد میں وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر مشتمل تھا جبکہ مذاکرات میں بی این پی کی جانب سے سردار اختر مینگل ، سینیٹر جہانزیب جمالدینی، سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی ، ایم این اے آغا حسن اور گوادر سے ایم پی اے حمل کلمتی شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والے مذاکرات میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے بیان پر ہماری پارٹی کو شدید تحفظات ہیں ،بی این پی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ افغانیوں کی جلد از جلد و باعزت واپسی صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ صوبوں اور اکثریتی سیاسی جماعتوں کا بھی مطالبہ ہے ۔
تازہ ترین