• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنکیانگ میں مسلمانوں پر پابندیوں میں نرمی کی جائے، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سیاست سے بالا تر ہے،اس دوستی کی جڑیں ان کے عوام میں ہیں۔ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے چینی سفیر سے کہا کہ سنکیانگ میں مسلمانوں پر عائد مختلف پابندیوں میں نرمی کی جائےانہوں نے کہا کہ انتہا پسند سوچ کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے احسن اقدامات کی ضرورت ہے،سخت پابندیوں کے ردعمل میں انتہا پسندانہ سوچ کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ چین کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو دورہ چین کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ علاوہ ازیں چینی سفیر یاؤژنگ نے صوبہ سنکیانگ میں پاکستانی علما کا وفود بھیجنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ چین کے سفیر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ چین میں 2 کروڑ مسلمان رہتے ہیں جنہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
تازہ ترین