• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارنس آف عربیہ کا تاریخی کردار ادا کرنے والے اداکار جمیل راتب 92سال کی عمر میں چل بسے

کراچی (نیوز ڈیسک) لارنس آف عربیہ کا تریخی کردار ادا کرنے والے مصری اداکار جمیل راتب 92سال کی عمر میں چل بسے۔ جمیل راتب کو عرب دنیا کے سینما بینوں میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہوں نے فرانس میں بھی کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ جمیل راتب نے فرانسیسی اور تیونس کی فلموں میں کئی کردار ادا کئے تاہم انکا تاریخی کردار فلم لارنس آف عربیہ تھا جس نے 1962میں آسکر ایوارڈ جیتا۔ راتب طویل مدت سے بیماریوں میں مبتلا تھے اورزندگی کے آخری دنوں میں ٹی وی شو پر موت کی خواہش کرنے لگ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں موت کا خوف نہیں بلکہ وہ تو بیماریوں سے نجات دے گی۔ انہوں نے قاہرہ کے اینگلو امریکن اسپتال میں دم توڑا۔
تازہ ترین