• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک طالبان کابلوچستان اور پشاور میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) کالعدم تحریک طالبان نے بلوچستان اور پشاور میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ بنایا ہے جس کیلئے قانون نافذکر نیوالے اداروں کو سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان کے رہنماؤں اورکمانڈروں کاایک اجلاس افغانستان کے صوبہ کنٹر کے علاقہ چوگام میں ہوا جس میں پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے کئی مذموم فیصلے کیے گئے ہیں،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اعظم عرف حبیب کو بلوچستان میں کارروائیاں کرنے کا ٹارگٹ دیاجائے جو آج کل سپن بولاک کے علاقہ میں چھپا ہواہے ،اس مذموم منصوبہ کی کیلئے اسے 5تا6دہشت گرد دیئے جائیں گے جن کا بندوبست سابق کمانڈر رازق کی مددسے ہوگاجو قبل ازیں افغان بارڈر پولیس میں رہ چکا ہے، اس اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ پشاور اوراس کے نواحی علاقوں میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے بڑے مذموم منصوبوں پرعمل درآمد کاہدف کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر قاری ثاقب کوسونپنے کافیصلہ کیا گیاہے جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اوروہ آج کل چوگام کے علاقہ میں ہی رہ رہاہے،حکومت نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کوان مذموم منصوبوں کے تدارک کے لیے ہرسطح پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ حکومت کی طرف سے قانون نافذکرنے والے اداروں کوایک جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروہ نے 3افراد جن میں دینی ، سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں کوہلاک کرنے کا منصوبہ تیارکیاہے، دہشت گردوں کے ایک کمانڈر طیب جمیل عرف قاری بابا کونامور دینی شخصیت کونشانہ بنانے کاٹارگٹ دیاگیاہے ،حکومت نے قانون نافذکرنے والے اداروں کوہدایت جاری کی ہے کہ ان شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی سکیورٹی کے لیے غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں اورمحرم الحرام کے دوران ہرسطح پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ۔
تازہ ترین