• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ نے11سیشن ججوں سمیت 213جج تبدیل کردیے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے 11ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں سمیت ایڈیشنل سیشن ججوں ، سینئر سول اور سول جج کم مجسٹریٹ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ کی طرف سےمنظور ی دیئے جانے کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں 11سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں عابد رضوان عابد کو راولپنڈی سے لاہور ، محمد نعیم ارشد لودھراں سے راولپنڈی ، نصر علی نسیم کو لاہور سے لودھراں ، صہیب احمد رومی کو سیالکوٹ سے ننکانہ ، ضیاء القمر ننکانہ سے لاہور ، یوسف اوجلہ نارووال سے لاہور ، رائے محمد ایوب خان کولاہور سے نارروال، محمد سعید سر گودھا سے مظفر گڑھ ، محمد اعظم کو چنیوٹ سے اوکاڑہ جبکہ محمد پرویز اسماعیل جوئیہ کواوکاڑہ سے چنیوٹ ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح 91ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں تبادلے کیے گئے ہیں ۔تقرر و تبالہ ہونے والے ججوں میں 13سینئر سول جج او ر 98سول جج کم مجسٹریٹ بھی شامل ہیں ۔ عدالت عالیہ نے ججوں کو 24ستمبر تک جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا پابند کیا ہے۔
تازہ ترین