• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن ڈورپالیسی پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے سول سیکرٹریٹ میں مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کیلئے کھلے رکھیں ۔ انہوں نے کہا اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں تھیں جسکے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری قانون کو ہدایت کی کہ قوانین کے اردو میں ترجمے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محنت، دیانت، شفافیت اور میرٹ کو فروغ دینا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں افرادی قوت کلیدی کردار ادا کرتی ہے، سرکاری ملازمین کی استعداد بڑھائے بغیر مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن نہیں۔کینٹین کے دورہ کے دوران چیف سیکرٹری نے صفائی کا معیاربہتر بنانے اورحفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔
تازہ ترین