• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرکےخراب نتائج والے سکول سربراہوں کے خلا ف کارروائی کافیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے خراب نتائج پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کے ہائیر سیکنڈری سکول کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ دس فیصد سے کم نتائج دینے والے سکول سربراہان کا تبادلہ یا دو سالانہ انکریمنٹ روک لیے جائیں گے۔25 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکول سربراہان کیخلاف پیڈ اایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے گی ۔جبکہ80 فیصد سے زائد نتائج دینے والے سکول سربراہان کوتعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن سکول نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔ صوبہ بھر کے ڈی ای او سکینڈری کو نتائج کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
تازہ ترین