• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی سسٹم میں موثر اصلاحات اہم ترجیحات میں شامل ہے،یاسر ہمایوں سرفراز

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر ہا ئر ایجوکیشن ، یاسر ہمایوں سرفراز اور ڈاکٹر عطا الرحمن کی زیر صدارت ، لاہور نالج پارک کمپنی میں اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل محمد اکرام، چئیرمین ، لاہور نالج پارک کمپنی ، ڈاکٹر محمد نظام الدین، چئیر مین ، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن ،تنویر جبار، ایڈیشنل سیکرٹری ، ہا ئر ایجاکیشن پنجاب اورلاہور نالج پارک کمپنی کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عطا الرحمن نے پنجاب میں اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے قابل ِ عمل تجاویز بھی پیش کیں۔ صوبائی وزیر ہا ئر ایجوکیشن ، یاسر ہمایوں سرفراز، نے ناصرف ڈاکٹر عطا الرحمن کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کو سراہا بلکہ انہوں نے پنجاب کوبین الا قوامی معیا رپر، اعلی تعلیم کے حوالے سے ایک مثالی صوبہ بنانے کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی تعلیمی سسٹم میں موثر اصلاحات کا فعال ہونا صوبائی حکومت کے 100 دن کے منشور کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر عطا الرحمن کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے ، صوبے کے اعلی تعلیمی نظام کی ترقی کے لیے ان کی تجاویز اور رہنمائی حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر پنجاب کو جنوبی ایشیا میں گلوبل نالج اکانومی کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین