• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے گا،راجہ بشارت

لاہور (صباح نیوز)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے گا، لینڈ مافیا کے خلاف اقدامات ہوں گے اور اینٹی کرپشن پنجاب سورس رپورٹ پر ایکشن لے کر تحقیقات کرے گا۔اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور میں وزیر قانون کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر قانون نے کہاکہ پنجاب کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی فہرست منگوا کر پیش کی جائے تاکہ اسکا جائزہ لیکر اہم اقدامات اٹھائے جاسکیں۔اینٹی کرپشن کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں اس ضمن میں وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے یہ کمیٹی اینٹی کرپشن کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن میں درخواستوں کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو افسر ان کئی سالوں سے اینٹی کرپشن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہیں ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے سوموٹو نوٹس لینے سے معاملات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ از خود نوٹس لینے سے 98فیصد میڈیا رپورٹس درست ثابت ہوئیں۔انہوں نے کہا لینڈ مافیا کیخلاف اقدامات کرنا ہوں گے ۔اجلاس میں پنجاب کے اندر احتساب کا عمل بہتر بنانے کے لئے صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن مظہر نیاز رانا کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیراعلی پنجاب ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ سمیت 11 افراد شامل ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بننے سے احتساب کا عمل تیز ہوگا۔
تازہ ترین