• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ میں تقرر و تبادلے

لاہور (نمائندہ جنگ) متروکہ وقف املاک بورڈ میں افسروں اور دیگر ملازمین کے وسیع تبادلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہ تبادلے مرحلہ وار شروع کر دیئے گئے جبکہ جن افسروں کے پاس دو عہدے ہیں ان سے ایک عہدہ واپس لے لیا جائے گا اور جو افسر کئی سالوں سے ایک عہدے پر کام کر رہے ہیں ان کو بھی وہاں سے تبدیل کردیا جائےگا۔ اس سلسلے میں بورڈ کی طرف سے ایک پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا گزشتہ روز چند تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جن کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ایڈ من برانچ سے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر منیر احمد بھٹی کو حسن ابدال تعینات کردیاگیا جبکہ حسن ابدال سے عبداللہ اویس کو گجرات تبدیل کردیاگیا۔ ملک الطاف حسین کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیہ میں تعینات کردیاگیا۔ ملک اسماعیل ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو لیہ میں انسپکٹر لگا دیا گیا۔
تازہ ترین