• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پہلا بجٹ ہی عوام پر مہنگائی بم بن کر گرا ہے، عزیز الرحمن چن

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ عوام کو سنہری خواب دکھانے والوں نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔ حکومت کا پہلا بجٹ ہی عوام پر مہنگائی بم بن کر گرا ہے تحریک انصاف کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔
تازہ ترین