• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم فنڈز کی مخالفت پاکستان کی مخالفت ہے،تمکین آفتاب

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز کی مخالفت پاکستان کی مخالفت کے مترادف ہے ۔ورلڈ بینک کی پانی کے حوالے سے رپورٹ خوف ناک ہے اس پر ہر پاکستانی کو سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ہماری آنے والی نسلوں پر احسان کیا ہے ۔ڈیم بنانے کا کام سویلین حکومت کا ہوتا ہے لیکن یہ کا عدالت نے کیا ہے اب ان ڈیمز کی تعمیر میں کسی قسم کی تاخیر برادشت نہیں ہو گی۔ہماری نسلوں کو مستقبل ان ڈیمزسے جڑا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ڈیموں کی تعمیر کے لیے چندہ اکھٹا کرنا ایک احسن اقدام ہے۔اس فنڈ کی مخالفت ہر گز نہ کی جائے ۔ڈیموں کی تعمیر 22کروڑ عوام کا مسئلہ ہے یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔
تازہ ترین