• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی داخلہ اور شجرکاری مہم میں گھپلےکی انسپکشن کیلئےٹیمیں تشکیل

لاہور(خبر نگار) سکولوں کی داخلہ اور شجرکاری مہم میں مبینہ گھپلے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے انسپکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں دی۔ اس مقصد کے لیے صوبے کے 36 اضلاع میں 19 افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں۔ افسران ہر اتوار کو متعلقہ ڈسٹرک کا وزٹ کرینگے ۔ انسپکشن کو31 اکتوبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ لاہور اور قصور کی انسپکشن ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ ثفینہ صدیقی کرینگی۔
تازہ ترین