• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام حق کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیتا ہے،میاں محمود الرشید

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجئینر نگ میاں محمود الرشید نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرمحرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ سردار غیاث گل نے انہیں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ڈی سی آفس اور ڈی پی او آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی طور پر قائم کیے گئے کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں باہمی محبت، بھائی چارے اور حق کے لیے آواز بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔
تازہ ترین