• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت یونیورسٹیوں میں سوفیصد میرٹ لائے گی،ڈاکٹر اختر ملک

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ڈاکٹرمحمد اختر ملک سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجازجنجوعہ ، وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشااور محسن جنجوعہ نے ملاقات کی، ڈاکٹرمحمد اختر ملک نےکہاکہ حکومت صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں میں سوفیصد میرٹ لائے گی اورکسی سیاسی مداخلت کوبرداشت نہیں کریں گے ،مقامی انتظامیہ کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایات دی گئیں ہیں، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی طلباء وطالبات کے ساتھ آنے والوں کیلئے بھی بہترین انتظار گاہیں بنائی جائیں گی، پسماندہ علاقے ہمارافوکس ہیں ۔
تازہ ترین