• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرڈاسٹیشنوں،ٹرانسمیشن لائنوں کی بروقت مرمت کیلئے 2سب ڈویژنوں کا انتظامی کنٹرول نزدیک ترین دفاترکےحوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکوسرکل ملتان نے گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کی بروقت مرمت اور ہنگامی حالات، فنی خرابی کی صورت میں بجلی کی بروقت بحالی کیلئے 2سب ڈویژنوں اور ایک گرڈاسٹیشن کا انتظامی کنٹرول نزدیک ترین دفاتر کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، ملتان شہر کے 132KVانڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن کا انتظامی کنٹرول ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ملتان کے سپرد کردیاگیاہے ، ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن راجن پور کا انتظامی کنٹرول رحیم یار خان سے ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ڈیرہ غازی خان اور ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن کرمدادقریشی کی انتظامی ذمہ داریاں ڈی جی خان سے ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن مظفرگڑھ کے سپرد کی گئی ہیں ۔
تازہ ترین