• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

ملتان(پ ر) ڈی آئی جی موٹر وے پولیس احمد ارسلان ملک کی ہدایات پر ایس ایس پی چوہدری غلام جعفر کی زیر نگرانی بیٹ 15ایم 4ملتان خانیوال ایکسٹینشن پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ڈی ایس پی کاشف رحیم بھٹہ نے کہا کہ کم عمری میں ڈرائیونگ کا عمل نہ صرف ڈرائیور کی ذات کے لئے جان لیوا ہے بلکہ اس عمل سے دوسروں کی جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا موٹر وے پر بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں اورکم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، لوگوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے موٹر وے پولیس ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
تازہ ترین