• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں انٹرولمنٹ اور سکیورٹی کیلئے افسروں کی ڈیوٹی لگادیں گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نےسکولوں میں انٹرولمنٹ اور سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کےلئے افسروں کی ڈیوٹی لگادیں،اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق سیکرٹری سکولز نے صوبے بھر کے سکولوں میں انٹرولمنٹ کے ہدف کوپورا کرنے اور سکیورٹی کے معاملات کو یقینی بنانے کےلئے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کی ڈیوٹی لگادی ہیں جو ہر ہفتے اپنے متعلقہ اضلاع میں جاکر ان امور کا جائزہ لیں گے، ملتان ، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کےلئے ایڈیشنل ڈی پی آیئز سیکنڈریمشتاق سیال کو تعینات کیاگیا ہے جو ہر ہفتے کو ان اضلاع کادورہ کرکے انٹرولمنٹ کو مانیٹر کریں گے۔
تازہ ترین