• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں،پیپلز پارٹی

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے قائم مقام صدر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، بابو نفیس انصاری، خالد حنیف لودھی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، نسیم لابر،رائو ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا ڈھیل کا یہ آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گا ۔سعیدہ جمال لابرنے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے جمہوریت مضبوط ہو گی ،عابدہ حسین بخاری نے کہا کہ سزائیں ابھی معطل ہوئی ہیں منسوخ نہیں لہٰذا لیگی کارکنان مٹھائیاں ذرادھیان سے سوچ سمجھ کر بانٹیں
تازہ ترین